پاکستانی نمازیوں کا غزہ کے دفاع میں احتجاج

اسلام آباد - ارنا - آج پاکستان میں روزہ دار نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فلسطین کی حمایت اور غزہ کے نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی حکومت کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں شہدائے غزہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں نے ریلیاں نکالیں اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے حامی مغربی ممالک بالخصوص امریکی حکومت کی مذمت کی۔

پاکستانی نمازیوں کا غزہ کے دفاع میں احتجاج

پاکستانی جماعتوں کے عہدیداروں نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خواب غفلت سے بیدار ہوں اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، بہادر فلسطینی قوم کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

آج پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعیت علمائے اسلام، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کی اپیل صیہونی امریکہ مخالف مظاہرے کیے گئے اور فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

پاکستانی نمازیوں کا غزہ کے دفاع میں احتجاج

اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین کے درجنوں حامی نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے جہاد کے نعروں کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت کی اور غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے پاکستانی حکومت سے اسرائیل کی حمایت میں امریکی پالیسیوں کی مذمت اور پاکستانی حکومت کی جانب سے عالمی یوم قدس کو سرکاری طور پر منائے جانےکا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی کی خارجہ پالیسی کے ذمہ دار آصف لقمان قاضی نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس حکومت کے جرائم میں امریکہ کی بے شرمی سے شراکت کے حوالے سے انسانی حقوق کی حمایت کے دعوے کرنے والے بعض مسلم حکمرانوں اور حکومتوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ آخری سانس تک لڑیں گے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے تمام مسلمانوں اور دنیا کی آزادی پسند اقوام کے دل مظلوم فلسطینی قوم کے لیے دھڑک رہے ہیں اور حکومت پاکستان اور ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی قوتوں سے ہمارا مطالبہ فلسطینیوں کی حقیقی حمایت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .